سعودی عرب میں نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ، اس میں کس چیز کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

سعودی عرب میں نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ، اس میں کس چیز کا اضافہ کیا جا ...
سعودی عرب میں نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ، اس میں کس چیز کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

  


جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت تو مل گئی ہے تاہم نئی اطلاع کے مطابق اس اجازت کو شوہروں کی اجازت سے مشروط کیے جانے کا امکان ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق نکاح نامے میں ایک نئی شق داخل کیے جانے کا امکان ہے جس کے ذریعے شوہر اپنی بیوی کو ڈرائیونگ کرنے اور گاڑی کی ملکیت کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس سے قبل نکاح نامے میں تین معروف شقیں شامل ہیں جو بیوی کے اپنا الگ گھر خریدنے، اپنی تعلیم مکمل کرنے اور شادی کے بعد نوکری یا کاروبار کرنے کی اجازت کے متعلق ہیں۔ اب ان میں ڈرائیونگ اور گاڑی خریدنے کی اجازت کی چوتھی شق بھی شامل کی جا رہی ہے۔

علمائ کرام کے بورڈ کے رکن شیخ عبدال المانی کا کہنا تھا کہ ”کسی بھی خاتون کے لیے یہ بالکل جائز ہے کہ وہ نکاح نامے میں جو شرط چاہے عائد کر سکتی ہے۔ اگر مرد اپنی طرف سے بیوی کو کسی کام سے روکنے کی شرط عائد کرتا ہے تو خاتون بھی اپنی طرف سے شادی کے بعد کوئی کام کرنے کی اجازت دیئے جانے کی شرط شامل کر سکتی ہے۔“

مزید : عرب دنیا