ہمیں اپنی پہچان خود بنانی چاہئے ،کوئی کسی کی کامیابی یا ناکامی کی پیش گوئی نہیں کر سکتا :ہما قریشی

ہمیں اپنی پہچان خود بنانی چاہئے ،کوئی کسی کی کامیابی یا ناکامی کی پیش گوئی ...
ہمیں اپنی پہچان خود بنانی چاہئے ،کوئی کسی کی کامیابی یا ناکامی کی پیش گوئی نہیں کر سکتا :ہما قریشی

  


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کی معروف اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں ہمیں اپنی پہچان خود بنانی چاہیے او ر اپنی بات کہنے اور بھیڑ سے الگ ہونے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے،آپ خود جیسے ہیں ویسے ہی رہنا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے اذان سے پیار ،مسجد میں جانا اچھا لگتا ہے: کنگنا رناوت

بھارتی ٹی وی چینل’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق بیوٹی کنٹیسٹ’’مس دیوا2017ء ‘‘ کی تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی کی کامیابی اور ناکامی کی پیش گوئی نہیں کر سکتا ،انسان جو ہے اسے وہی رہنا چاہئے ،اپنے آپ کو کسی دوسرے رنگ میں نہیں ڈھالنا چاہئے اور ہمیں بھیڑ سے الگ ہٹ کر کھڑے ہونے سے بھی نہیں ڈرنا چاہئے ۔ہما قریشی  نے کہا کہ اس دنیا میں آپ کتنے کامیاب ہیں یہی یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ کتنے صحیح ہیں یا اچھے ہیں؟ لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، آپ بس اپنا کام کرتے رہیں اور انشا اللہ ایک دن کامیابی آپ کو ضرور ملے گی۔ ہما نے کہا کہ ہندوستان کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں مختلف مذاہب ، علاقائی اور سماجی زمرے کے لوگوں کو اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہے خواہ وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں۔

مزید : تفریح