ہمیں ن لیگ کی ضرورت نہیں،عمران خان کوچیلنج کرتاہوں،وہ اپوزیشن لیڈرتبدیل کرواکے د کھائیں:اعجاز جکھرانی

01 اکتوبر 2017 (19:52)

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے میراعجازحسین جکھرانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرکوبچانے کےلیے ن لیگ کی ضرورت نہیں،عمران خان کوچیلنج کرتاہوں،وہ اپوزیشن لیڈرتبدیل کرواکے د کھائیں۔

ہمیں اپنی پہچان خود بنانی چاہئے ،کوئی کسی کی کامیابی یا ناکامی کی پیش گوئی نہیں کر سکتا :ہما قریشی

جیکب آباد میں 10محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما او ر رکن قومی اسمبلی میراعجازحسین جکھرانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کبھی وزیراعظم توکبھی اپوزیشن لیڈربنناچاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کااحترام کیا،نوازشریف کوعدالت کا فیصلہ تسلیم کرلیناچاہیے۔اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ہمیں کسی سے مدد مانگنے کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں