بھارت نے آسٹریلیا کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت نے آسٹریلیا کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت نے آسٹریلیا کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناگ پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے آسٹریلیاکو ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز پانچ میچوں کی سیریز 4-1سے اپنے نام کر لی ،آخری میچ میں میزبان ٹیم نے 243کا ہدف 42.5اورز میں پور ا کیا۔

”ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف “ن لیگ کے جلسوں میں چلنے والا مشہور گانا جس شخص نے گایا اس کے ساتھ ن لیگ نے کیا سلوک کیا سینئر صحافی نے ایسی بات بتا دی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے گا
ناگ پور کے ودربا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، ڈیوڈوارنر اور آرن فنچ نے اپنی ٹیم کو ایک مستحکم آغاز فراہم کیا ،66رنز کے مجموعے پر فنچ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے انہوں نے 32رنز بنائے ،اس کے بعدسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو مزیدسہارا دیا سمتھ نے 16رنز بنائے ،اس کے بعد وارنر بھی چلتے بنے انہوں نے 53رنز بنائے ،اسکے بعد آنے والے بلے باز بھارت کی سپہن باﺅلبنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور مقررہ پچاس اورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 242رنز ہی بناپائے ۔آسٹریلیا کی اننگ میں ڈیوڈ وا رنر کے 53،مارکوس سٹونز کے 46اور ٹریوس ہیڈ کے 42رنز نمایاں ہیں۔
بھارت کی جانب سے پاٹیل سب سے کامیاب باﺅلر رہے جہنوں نے تین وکٹیں حاصل کی، جبکہ بومرا نے دو،ہردیک پانڈیا اور بوشن کمان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے243رنز کے ہدف کے تعاقب کے لئے اجینکا رہانے اور روہت شرما کومیدان میں اتارا،دونوں کھلاڑیوں نے میدان کے چاروں طرف بہترین شارٹس کھیلے،اجینکا نے 61رنز بنائے ،جبکہ روہت شرما نے 125رنزکی طوفانی اننگ کھیلی جس میں پانچ چھکے اور اگیارہ چوکے شامل ہیں،بھارت نے آسان ہدف 42.5اورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پور ا کرلیا۔
آسٹریلیاکی جانب سے ایڈم زمپا نے دو جبکہ نیتھن نے ایک وکٹ حاصل کی۔روہت شرما کو بہترین کارکردگی کا مین آف دی میچ کاایوارڈدیا گیا،جبکہ ہردیک پانڈیاکوسیریز میں بہترین کارکردگی مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید :

کھیل -