بھارت نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی پہلی پوزیشن واپس لے لی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج پانچویں اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نے 243رنز کا آسان ہدف 42.5اورز میں پور ا کیا،جبکہ اس کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز بھی 4-1سے جیت لی,جس کے ساتھ ہی اس کے پوائنٹس 120ہو گئے جو اسے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر لے گئے۔
بھارت نے آسٹریلیا کو پانچویں ایک روزہ میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی
آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے 119پوائنٹس ہیں اور ٹاپ ٹین میں دوسرے نمبرپر موجو د ہے ،لیکن آج کی جیت سے بھارت کے پوائنٹس 120ہو گئے ہیں،جبکہ پہلی پوزیشن پر موجود ساﺅتھ افریقہ محض ایک پوائنٹ سے دوسرے نمبر پرآگئی ہے ،جبکہ پاکستان 95پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرہے ۔
بھارت اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں بھی125پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرموجود ہے ۔