جدید مسافر جہاز A380 ہوا میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی خوفناک واقعہ جسے سن کر ہی انسان ہوائی سفر سے ڈر جائے

جدید مسافر جہاز A380 ہوا میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی خوفناک واقعہ ...
جدید مسافر جہاز A380 ہوا میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی خوفناک واقعہ جسے سن کر ہی انسان ہوائی سفر سے ڈر جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ایئرفرانس کی پیرس سے لاس اینجلس جانے والی پرواز کے مسافروں نے 38ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک زور دار دھماکہ سنا، جس سے جہاز لرز اٹھا۔ ایک مسافر نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو ایسا منظر سامنے تھا کہ اس کا کلیجہ منہ کو آ گیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ جدید ترین جہاز اے 380کے ایک انجن میں ہوا تھا۔ انجن دھماکے سے پھٹنے کے باعث اس کا بیرونی خول ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گر گیا تھا اورانجن کے بھی پرخچے اڑ چکے تھے۔حادثے کے وقت جہاز بحراوقیانوس کے اوپر سفر کر رہا تھا جس میں 496مسافر اور عملے کے 24ارکان سوار تھے۔


حادثے کے بعد پائلٹ نے جہاز کا رخ کینیڈا کی طرف موڑ دیا اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوز بے میں ہنگامی لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہو گیا اور تمام مسافروں کی جان بچا لی۔ایک مسافر نے جہاز کی کھڑکی سے بیرونی منظر کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں جہاز کے ٹوٹے ہوئے ناکارہ انجن اور پر کو پہنچنے والے شدید نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔ نقصان اس قدر شدید تھا کہ کسی معجزے نے ہی اس پرواز کو محفوظ رکھا اور وہ گوزبے میں لینڈ کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ ایئرفرانس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ حادثہ پرواز اے ایف 66کو پیش آیا۔ تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -