اٹک ضمنی انتخاب سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

اٹک ضمنی انتخاب سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی
اٹک ضمنی انتخاب سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹک میں14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے پہلے ہی  پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ امیدواروں نے قومی اور صوبائی حلقوں میں پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق این اے 56 اٹک ٹو اور پی پی تھری اٹک تھری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے فتح جنگ کے مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابق امیدواروں سردار سلیم حیدراورریاض خان بالڑہ نے ہائی کمان کی ہدایت پرحمایت کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بتایا کہ زلفی بخاری کے رابطہ کرنے پرپی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا اور اب اس حلقے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔

پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات بھی مل کر لڑنے کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی یاوربخاری اور زلفی بخاری کےوالد واجد بخاری بھی موجود تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارملک خرم خان اور صوبائی امیدواراکبر تنولی بھی اس موقع پر موجود تھے۔