پراپرٹی ٹیکس 10فیصد بڑھانے کا فیصلہ سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال
لاہور (ویب ڈیسک) پراپرٹی ٹیکس 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور سفارشات وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہیں۔
نوائے وقت کے مطابق صوبہ بھر میں کمرشل اور پلازوں،سمیت بڑے بڑے تجارتی مراکز اور مارکیٹوں سمیت پانچ مرلہ سے زائد پر حکومت کی جانب سے ٹیکس عائد ہے ، جس پر موجودہ حکومت کی جانب سے مالی سال19-2018ء کے لئے پراپرٹی ٹیکس 10 فیصد بڑھانے کی مد میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔
یادرہے کہ پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان بھی پراپرٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ان کی اپنی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔