لاہور میں بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کرنے والے ڈولفن پولیس اہلکار کا تبادلہ ڈی جی خان میں کیا گیا تو اس نے خود کشی کرلی

لاہور میں بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کرنے والے ڈولفن پولیس اہلکار کا تبادلہ ...
لاہور میں بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کرنے والے ڈولفن پولیس اہلکار کا تبادلہ ڈی جی خان میں کیا گیا تو اس نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈولفن پولیس کے اہلکار عدیل نے مبینہ طور پر لاہور سے ڈی جی خان تبادلے کے باعث گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن پولیس اہلکار عدیل گھر کا واحد کفیل تھا جو اپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جب ڈیرہ غازی خان میں ڈولفن فورس کے قیام کا فیصلہ کیا تو عدیل کا تبادلہ لاہور سے وہاں کردیا گیا جس کے باعث وہ کافی زیادہ پریشان تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عدیل نے متعدد بار لاہور تبادلے کی درخواست کی لیکن اعلیٰ حکام ہر بار ہی اس کی درخواست مسترد کردیتے تھے جس کے باعث اس نے دلبرداشتہ ہو کر منگل کو خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ عدیل ڈولفن سکواڈ کے چھٹے بیچ کا تربیت یافتہ اہلکار تھا جو عارضی طور پر ڈی جی خان میں فرائض سر انجام دے رہا تھا، خود کشی کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، تبادلے کے باعث خود کشی کا تاثر حقائق کے منافی ہے۔