آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاک بحریہ کے سر براہ سے ملاقات، پیشہ ورانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاک بحریہ کے سر براہ سے ملاقات، پیشہ ورانہ امور اور ...
آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاک بحریہ کے سر براہ سے ملاقات، پیشہ ورانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیف شو نے  پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی  ،پیشہ ورانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  آسٹریلیا کے ہائی کمشنر  نے   نیول چیف   ایڈمرل ظفر محمود عباسی   سے ملاقات کی ،ملاقات میں  پیشہ وارانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی کردار کی تعریف کی

مزید : قومی /دفاع وطن


loading...