ملکی خود مختاری کے لیے سٹریٹیجک صلاحیتوں کو مزید تقویت دیں گے:وزیراعظم

ملکی خود مختاری کے لیے سٹریٹیجک صلاحیتوں کو مزید تقویت دیں گے:وزیراعظم
 ملکی خود مختاری کے لیے سٹریٹیجک صلاحیتوں کو مزید تقویت دیں گے:وزیراعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی خود مختاری کے لیے سٹریٹجک صلاحیتوں کو مزید تقویت دیں گے،مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت جوہری صلاحیت محفوظ ہے۔

نجی چینل 92نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپارکو کے سیٹلائٹ گراؤنڈسٹیشن کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے خلا، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ملکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیراورعسکری حکام بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو معاشی ترقی میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ دی گئی،سائنسدانوں اور انجینئرز نے وزیراعظم کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ملکی سلامتی وخود مختاری کو برقرار رکھنے کا بھرپور عزم کیا۔وزیراعظم عمران خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خود مختاری کے لیے سٹریٹجک صلاحیتوں کو مزید تقویت دیں گے۔ مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت جوہری صلاحیت محفوظ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خلائی ٹیکنالوجی کےلیے انفرا سٹرکچر کو وسعت دینے کا اظہار کیا۔ نیشنل سپیس پروگرام 2047 پر بھی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔

مزید :

قومی -