" وہ افغانستان کی بجائے بلوچستان میں گر گیا اور ہم نے اس کو پکڑ لیا" نواز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی کا طوفان آگیا

" وہ افغانستان کی بجائے بلوچستان میں گر گیا اور ہم نے اس کو پکڑ لیا" نواز شریف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کیلئے اپنی خدمات گنواتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ نہ صرف انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا بلکہ ان کے ساتھ موجود اسحاق ڈار بھی ہنستے رہے۔

لندن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جے ایف 17 چین کے ساتھ مل کر بنایا، اس وقت پاکستان کے پاس جتنے میزائل ہیں ان میں سے آدھے میں نے تیار کروائے ہیں۔

انہوں نے کہا " ٹام ہاک وہ بھی ماشاء اللہ نواز شریف نے بنوایا تھا اور وہ بھی بلوچستان سے ہم لے کے آئے تھے، جب کلنٹن نے افغانستان پر راکٹ چلائے تھے، میزائل گرائے تھے، ایک ثابت مل گیا اس کو ہم لے کے آئے اور اس کی بیک انجینئرنگ ہوئی، یار کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں ہے ہماری۔"

نواز شریف کی اس بات پر ان کے برابر میں کھڑے اسحاق ڈار کی ہنسی چھوٹ گئی اور ایسی چھوٹی کہ کوشش کے باوجود وہ اپنی مسکراہٹ کو چھپا نہیں سکے۔ پھر انہوں نے بڑی مشکل سے ہنسی پر قابو پا کر نواز شریف کو لقمہ دیا جس کے بعد انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا " کروز میزائل مارا افغانستان میں تھا اور وہ گر بلوچستان میں گیا، ہم نے جا کر پکڑ لیا اس کو۔"

نواز شریف کے اس انکشاف پر ندیم زیدی نے کہا " ابھی کل ہی انکشاف ہوا تھا کہ سی پیک کا نقشہ فضل الرحمان نے بنایا ہے، اس کے فوری بعد پیش خدمت ہے۔ امریکی میزائل "ٹام ہاک" نوازشریف نے بنوایا تھا۔ نوازشریف"

امبرین نے احسن اقبال کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا " یہ صحیح بندہ آپ لوگوں کا لیڈر ہے۔"

آفاق نے لوگوں سے سوال پوچھا " نواز شریف جسے تین بار وزیراعظم بنایا ہے پاکستان نے اس کی آج کی نٸی بونگی سنی ہے آپ نے ٹام ہاک میزاٸل والی ؟"

مزید :

قومی -