میاں نواز شریف خواجہ آصف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئےآصف زرداری کے حق میں کھل کر بول پڑے

میاں نواز شریف خواجہ آصف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئےآصف زرداری کے حق میں کھل ...
میاں نواز شریف خواجہ آصف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئےآصف زرداری کے حق میں کھل کر بول پڑے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے خواجہ آصف کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے حق میں بول پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے خواجہ آصف کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری بارے دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہماری پارٹی کی بالکل یہ پالیسی نہیں ہے ،آصف زرداری کے لیے میرے دل میں بڑا احترام ہے، ہمارا مقصد بہت بڑاہے ، آصف زرداری پی ڈی ایم  کا حصہ ہیں، مجھے نہیں پتا کوئی بیان دیا ہے لیکن میرے دل میں جو جذبات ہیں آپ تک پہنچا رہا ہوں ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں ،آصف علی زرداری کےبارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی،میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے۔

مزید :

قومی -