اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے،چیف جسٹس کا بڑا بیان سامنے آگیا

اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے،چیف جسٹس کا بڑا بیان سامنے آگیا
اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے،چیف جسٹس کا بڑا بیان سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افرادکے معاملے عدالت اپنا کردار اداکرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افرادکا معاملہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے ، اب کسی کو لاپتہ نہیں ہونے دیں گے، لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن بھی قائم ہے او رلاپتہ افرادکے معاملے میں عدالت اپنا کردار ادکرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے بلوچستان کے کیسز جلد نمٹائیں، بلوچستان کے آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عدالت کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں ہورہی ہے، عدالت آزادانہ فیصلے کرتی ہے، سپریم کورٹ عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آ ج پانی کا مقدمہ سناجس پر عدالت کو بتایا گیا کہ 5ڈیمز تعمیر ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -