ریونیو عوامی کچہریوں کا آج سے آغاز سائلین کو موقع پر ریلیف دینے کا فیصلہ 

ریونیو عوامی کچہریوں کا آج سے آغاز سائلین کو موقع پر ریلیف دینے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(عامر بٹ سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں ریونیو عوامی کچہریاں لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنر ضلع جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سطح پر کھلی کچریاں لگانے کیلئے متحرک۔ روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں کھلی کچری لگائیں گے جس میں اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف اور ریونیو سٹاف کی کثیر تعداد موجودہو گی  اس کچہری کو ریونیو عوامی کچہری کا نام دیا گیا ہے یہ فیصلہ عوام الناس کی کثیر تعداد کی شکایات میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کے بعد کیا گیا۔واضح رہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں اغلاط سے بھرا ریکارڈ ہونے کے باعث ْاس کی درستگی کی آڑ میں ناصرف رشوت وصولی کا سلسلہ جاری تھا بلکہ کئی کئی ماہ تک عوام الناس کو خواری کا بھی سامنا تھا اور اس حوالے سے نہ تو اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف کوئی ذمہ داری لینے کو تیار تھا اور نہ ہی ریونیو سٹاف اس معاملے میں آنے کو تیار تھا بلکہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا کر عوام کو خوار کرنے میں مصروف تھے جس پر بالآخر سینئر ممبر کی جانب سے یہ نوٹس لیا گیا ہے اور اس اقدام کو ابھی شروع ہونے سے قبل ہی عوام الناس میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے قابل زکر بات یہ ہے اس کھلی کچہری میں فرد کے اجرا، رجسٹری کی تصدیق،  انتقالات کے اندراج،  ریکارڈ کی درستگی ،  اِنکم سرٹیفکیٹ ڈومیسائل کے اجرا سمیت ریونیو ریکارڈ کی رپورٹس کی بروقت تیاری کیلئے بھی الگ الگ کاؤنٹرز بنائیں جائیں گے اور ریونیو کے تمام اعلی افسران بھی موقع پرموجود ہوں گے