کمر شلائز یشن فیس کی عدم ادائیگی پر بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 

  کمر شلائز یشن فیس کی عدم ادائیگی پر بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھولنے کا ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)نجی تعلیمی اداروں کیلئے بڑی خوشخبری کمرشلائزیشن فیس نادہندہ سکولز فوری ڈی سیل کرنیکا حکم۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ عمران نے کمرشلائزیشن فیس ادائیگی میں 3ماہ کی توسیع دیدی اس سلسلہ میں سرونگ سکولز وکا لجز ایسوسی ایشن پاکستان سے معاملات طے پا گئے۔ میاں رضاالرحمان کی قیادت میں اکرام خان، سلمان مقصود اورگلزار احمد پرمشتمل وفد  نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے سے ملاقات کی۔اس  موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ علم دوست تعلیمی اداروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ عمران شیخ نے کہا کہ کمرشلائزیشن فیس نادہندہ سکولز فوری کھول دینگے باہمی مشاورت سے درپیش مسائل کا ازالہ کرینگے۔ میا ں رضا نے کہا کہ کرونا کے باعث مالی مشکلات سے دوچار تعلیمی اداروں کو ریلیف ملنا ضروری ہے۔سلمان مقصود نے کہا کہ فروغ تعلیم میں نجی اداروں کا کلیدی کردار ہے۔اکرام خان نے کہا کہ کرونا اور فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے چھوٹے سکولز مالی بحران کا شکار ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -