مانگامنڈی میں تجاوزات کی بھرمار،شہر ی مشکلات کا شکار

  مانگامنڈی میں تجاوزات کی بھرمار،شہر ی مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین +احسا ن ممتاز، نامہ نگار)ما نگا منڈی میں نا جا ئز تجا وزات کی بھر مار،رائے ونڈ روڈ، ملتان روڈ ہسپتال روڈ پر رکشہ اور فروٹ والوں نے قبضہ جما رکھاہے،کو ئی پوچھنے والا نہیں دوکا ندا ر اپنے آگے پھٹے اورریڑھی والوں کوکھڑا کرکے ہزاروں روپے ما ہا نہ کرا یہ وصول کر تے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری عملہ بھی ان سے مبینہ طور ہز اروں روپے بھتہ وصول کرتا ہے، تجا وزات کی وجہ سے صبح اور چھٹی کے وقت بچے اوربچیوں کو بے حد پریشا نی کا سا منا ہے اور ان کاپیدل چلنابھی مشکل ہو چکا ہے، مسا جد میں جا نے وا لے نما زی بھی مشکلا ت کا شکار ہیں۔ ہسپتا ل کی سڑک 50 فٹ سے سکڑ کر  20 فٹ سے بھی کم رہ چکی ہے جبکہ ملتان روڈ 100 سے کم ہو کر صرف 30 فٹ رہ گیا ہے۔ ویگن اور رکشہ وا لوں نے سڑک کے درمیان نا جا ئز سٹینڈ بنا  رکھا ہے اوردوسری طرفپھل فروشوں کی ریڑھیوں  بر گر شوا رما وا لوں نے سڑک کو بند کر رکھا ہے، شہریوں میں نور احمد، محمد اسلم، فقیر حسین، رضوا ن ملک، چو ہد ری سجا د احمد، محمد اکرم اور محمدحنیف وغیرہ نے ڈی سی او لا ہور اور وزیر اعلی عثما ن بز داز ر سے نا جا ئز تجا و زا ت کے خا تمہ کے لیے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔