ایل ڈی اے کا وحدت روڈ پر آپریشن،غیر قانونی مارکی مسمار
لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ زون 2 کی بڑی کاروائی، غیرقانونی طور پر تعمیر کی جانے والی مارکی مکمل طور پر مسمار کر دی گئی،وحدت روڈ پر تعمیر کی جانے والی غیر قانونی مارکی کی شکایات پر کاروائی عمل میں لائی گی،ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون 2 سکندر ہارون، اسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان بشیر اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون 2 مس ہمنا سعید کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا،دوران آپریشن غیر قانونی طور پر تعمیر کی گیی مارکی کو مکمل مسمار کر دیاگیا،کاروائی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گی متعدد بار نوٹسز کیے گے مگر مالکان نے کوئی توجہ نہ دی،ڈی جی ایل ڈی اے نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بلاامیتاز کاروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا۔