الائیڈ سکولز کا قومی نصاب کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے ویبنار

  الائیڈ سکولز کا قومی نصاب کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے ویبنار

  

لاہور(پ ر)الائیڈ سکولزنے تعلیمی نظام میں یکساں قومی نصاب کے بنیادی کردار کو اُ جاگر کرنے کے لیے  " ایس این سی۔یکساں قومی نصاب:کامیابی کی طرف ایک قدم" کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ماہرین نصاب ڈاکٹر شاہد محمود (پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز)،مصباح رحمان (ہیڈ اکیڈیمکس الائیڈ سکولز) عنبرین نیاز(ہیڈ پرائمری)،ساجدہ توصیف (پرنسپل پاک کیمپس،الائیڈ سکول) اور اقراء رشید (مصنفہ،  درسی کتب) کو بطور اسپیکرز ویبینار میں مدعو کیا گیا۔ویبینار کے مقررین نے تعلیمی مقاصد اور طریقہ امتحانات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔ویبینار میں مریم چودھری (ماہر کمیونیکیٹر)نے بطور ویبینار ماڈریٹر اپنا کردار ادا کیا۔آن لائن سامعین کی حیثیت سے الائیڈ اسکولز کے 700پرنسپلز نے بھی ویبینار میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -