ایم اے،ایم ایس سی امتحانات کیلئے  آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری

  ایم اے،ایم ایس سی امتحانات کیلئے  آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری

  

لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون سالانہ2021ء کے ایکسٹرنل /پرائیویٹ امیدواروں کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروانے کا دوبارہ مرتب کردہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیدوارسنگل فیس کے ساتھ29جنوری 2021ء تک فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح سنگل فیس بمعہ ایک ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ فارم 26فروری 2021ء اور ڈبل فیس کے ساتھ 14مئی 2021ء تک آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ 

مزید تفصیلات www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -