ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں فیض عالم کانفرنس آج ہو گی
لاہور(لیڈی رپورٹر) حضرت مخدوم سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے977ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں آج ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں ”فیض عالم کانفرنس“ منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد کریں گے۔