حکمرانوں نے قرض لینے کے تمام ریکاڈ توڑ ڈالے،جاوید قصوری

حکمرانوں نے قرض لینے کے تمام ریکاڈ توڑ ڈالے،جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قرض لینے میں ماضی کی حکومتوں کے بھی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ملک وقوم پر مجموعی قرضوں کا حجم پچھلے دوبرسوں میں 11900  ارب روپے کے اضافے کے بعد 36300  ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ سعودی عرب اور امارات سے حاصل کیا جانے والا قرض اس میں شامل نہیں۔ مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے حکمران بے حس اورعوام پریشان حال ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔