تفریحی پارکوں میں گھپلے،اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے سے ریکارڈ مانگ لیا

تفریحی پارکوں میں گھپلے،اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے سے ریکارڈ مانگ لیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)گریٹر اقبال پارک اور شادمان کے خورشید پارک کی تزئین و آرائش کے فنڈز اور درختوں کی کٹائی میں بڑے گھپلوں کا الزام،پی ایچ اے افسروں کے خلاف اینٹی کرپشن میں بڑا پنڈورا باکس کھل گیا،اینٹی کرپشن کے باربار کے نوٹس کے باوجود پی ایچ اے نے اینٹی کرپشن کو ریکارڈ فراہم نہ کیا،اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اختر اور ڈائریکٹر فنانس کو یاددہانی کے الگ الگ نوٹس جاری کردیئے،اچھرہ تا کیمپس کنال روڈ درختوں کی کٹائی کا مکمل ریکارڈ 6 اکتوبر کو پیش کریں،اینٹی کرپشن نے درختوں کی کٹائی کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر ڈائریکٹر فنانس کو بھی یاددہانی کیلئے مراسلہ بھیج دیا،اینٹی کرپشن نے گریٹر اقبال پارک اور خورشید پارک کی تزئین و آرائش پر سال 2017سے 2019تک آنے والے اخراجات کی تفصیل بھی طلب کرلی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -