سیاسی ابتری کے باعث معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے،جواد احمد

سیاسی ابتری کے باعث معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے ملک میں 73 سالوں سے جمہوری رویوں کی عدم دستیابی کے باعث جمہوریت کے ثمرات عوام سے دور رہے، جمہوریت بنیادی حقوق کی فراہمی کا نام ہے مگر جہاں اشرافیہ اقتدار میں ہوں وہاں حقوق صرف ایک فی صد کو ملتے ہیں جو اقتدار کی طاق میں پراپرٹی ڈیلرز اور مافیاز کا کردار ادا کرتے ہیں،آج کا پاکستان سیاسی ابتری کا شکار ہے جس کے بعد معیشت روز بروز گرتی جارہی ہے اور عام آدمی اپنے آپ کو مشکلات میں پھنستا محسوس کررہا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیاا س موقع پر ان کا مزید کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ظالمانہ اقدام سے مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور ان کی نالائقی، بدنیتی اور بدعنوانی کی بڑی بھاری قیمت عوام روزانہ کی بنیاد پر چکا رہے ہیں۔

، بجلی،گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ان سے  جینے کا حق چھین لیا،کہاں گئے وہ دعوے کہ عوام پر خرچ کریں گے یہاں تو ہر روز عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -