انسداد ڈینگی میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،دانش افضال

انسداد ڈینگی میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،دانش افضال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ڈینگی روک تھام و تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہواجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، کباڑخانوں کی چیکنگ، ٹائیر شاپس، ڈینگی سپرے، ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے گھروں کو نوٹسز جاری کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے تمام محکمے ملکر  کام کریں اور انسداد ڈینگی مہم کو جنگی بنیادوں پر جاری رکھیں، غفلت اور کوتاہی نہ برتی جائے، تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی ورکرز کی کارکردگی اور حاضری کو یقینی بنائیں، غیر حاضر سٹاف کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں۔