پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے،عابد صدیقی

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناقص ہوچکی ہے،جگہ جگہ قتل وغارت،اغوابرائے تاوان، خواتین کی بے حرمتی اورلاقانونیت کاراج ہے،عوام انصاف کوترس گئے ہیں،ظلم کرنے والے حکومتی مشینری کی پہنچ سے دورہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں گینگ ڈکیتیاں عروج پرہیں،بینکوں کولوٹنے اورشہریوں کے لٹ جانے کے واقعات بارباردہرائے جاتے ہیں مگرملزم نہیں پکڑے جاتے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترجیحات بدل گئی ہیں،امن وعامہ قائم کرنا حکومت کی اولین اوربنیادی ذمہ داری ہے۔

 لیکن یہ فریضہ کرپٹ پولیس مافیا کے حوالے کردیاگیا ہے جوخودان قاتلوں کی سرپرستی کرنے اورگینگ ڈکیتیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس محکمہ سے کالی بھیڑوں کوفارغ کرکے ایماندار،فرض شناس افسروں کوتعینات کریں،سٹریٹ کرائمزنہ رک سکنے کی صورت میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکوذمہ دارٹھریاجائے اور فرض سے غفلت برتنے پرقرارواقعی سزادی جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -