جماعت اسلامی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ذات برادری اور مذہب کی تفریق سے بالا تر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی سیاسی اتار چڑھاؤ سے بالاتر ہو کر پچھلے ستر سال سے لوگوں کی خدمت کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ملک میں دیانتدار قیادت کے برسر اقتدار آنے سے ہی ترقی و خوشحالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار احباب ڈسک اسلامی جمعیت فیصل آباد کے سا بقین رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر احباب ڈسک و ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور عبدالرشید مرزا، سجاد گیلانی کووارڈینیٹر احباب ڈسک فیصل آباد اور سابقین جمعیت فیصل آباد نے شرکت کی۔

۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جب تک ملک میں دیانتدار قیادت برسر اقتدار نہیں آئے گی لوگوں کو اپنے دکھوں اور بے شمار مسائل سے چھٹکار ا نہیں مل سکتا۔ ایوانوں میں بیٹھے حکمران لوگوں کی خدمت کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے پر لگے ہوئے ہیں جبکہ غریب اور متوسط طبقات کے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔کرپشن نے پاکستان کے قومی اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سراج الحق جیسی ایماندار اور باصلاحیت لیڈر شپ کا ساتھ دے