حکومت اشیاء ضروریہ کی فراہمی میں ناکام ہو گئی، اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو اشیاء ضروریہ فراہم کرنے میں بْری طرح سے ناکام ہو گئی ہے شہر کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شہری خوار ہو رہے ہیں لاہور کے بیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی سپلائی نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ سستا آٹا اور چینی نہ ملنے کے باعث بازارسے مہنگے خریدنے پر مجبور ہیں۔
، مارکیٹ میں آٹے کے تھیلے غائب اور کھلا آٹامہنگے داموں دستیاب ہے۔چکی مالکان نے 72روپے کلو میں بھی آٹے کی فروخت گھاٹے کا سودا قرار دیدیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے اس کو رخصت کر دینے سے ہی پاکستانی عوام کو کوئی ریلیف مل سکتا ہے۔