لینڈ یو ز ریگولیشنز کی منظور ی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،ایس ایم عمران

 لینڈ یو ز ریگولیشنز کی منظور ی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،ایس ایم ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئر مین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ لینڈ یو ز ریگولیشنز کی منظور ی سے لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔60فٹ چوڑی سڑک پر واقع24کنال یا زیادہ اراضی پر ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کیا جا سکے گاجہاں کمرشل پلازے وغیرہ تعمیر کئے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ موجودہ کاروبار کو وسعت دینے کے لئے اراضی سے متصل اتنی ہی جگہ اور خریدکر کاروبار کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

ماسٹر پلان کے مطابق رہائشی‘کمرشل‘صنعتی اور دیگر زونز میں مختلف نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی گئی جن پر عمل درآمد سے نیا کاروبار شروع کرنے میں سہولت ہو گی اور شہریوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کاروبار کا آغاز کرنے کے لئے پلاٹ کے سائز‘سڑک کی چوڑائی اور دیگر معیارات کا تعین کر دیا گیا ہے۔ قصور‘شیخوپورہ‘ننکانہ صاحب کے لئے سٹرک کی چوڑائی اور پلاٹ سائز کی حد میں کمی کر دی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -