اچھائی او ر برائی منہ پر ہی کر دینے کی عادت ہے، اورنگزیب لغاری

اچھائی او ر برائی منہ پر ہی کر دینے کی عادت ہے، اورنگزیب لغاری

  

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکاراورنگزیب لغاری نے کہاکہ ہمارے ہاں یہ روایت ہے کہ بغیر کسی عبادت کے براہ راست بھی مانگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نماز کی پابندی کا حکم دیا ہے ہمیں پہلے اسے تو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو جمعہ کے خطبات میں طہارت اور دیگر چھوٹے چھوٹے مسائل کے بارے میں آگاہی دینی چاہیے۔ اورنگزیب لغاری نے کہا کہ جب انسان پاک حالت میں ہوتا ہے تو اس کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں۔ میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اتنی توفیق دی ہے کہ میں اچھے کو اچھا اور برے کو برا منہ پر ہی کہہ دیتا ہوں کیونکہ میں منافقت نہیں کر سکتا۔ اورنگ زیب لغاری نے کہا کہ جب تک لوگ قرآن کے احکامات پر عمل کرتے رہیں گے اور رب سے اپنی دعاؤں کی التجا کریں گے تووہ ضرور پوری ہوتی ہیں۔

مزید :

کلچر -