دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اداکارہ میگھا

دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اداکارہ میگھا

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری آج بھی سب سے آگے ہیں جو ٹیلنٹ پاکستان میں پایا جاتا ہے کسی اور ملک میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نادان لوگوں کی وجہ سے ہماری ثقافت کو نقصان ہو ا مگر اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان شوبز انڈسٹری  دنیا کو بھرپور متاثر کرے گی۔ میگھا نے کہا کہ ہمارے فنکاروں نے  دنیا  بھر  میں اپنی صلاحیتوں  کا لوہا  منوایا  ہے۔میگھا نے کہا ہے کہ   ہمارے فنکاروں  نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منوایاہے آئندہ بھی عمدہ پرفارمنس اولین ترجیح ہوگی۔

مزید :

کلچر -