ساؤتھ ایشین تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ برس بنگلہ دیش میں کھیلی جائیگی

      ساؤتھ ایشین تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ برس بنگلہ دیش میں کھیلی جائیگی

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ساؤتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ برس 26 سے 30مارچ تک میں بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو کہ ساؤتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ہیں۔چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 جن میں پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، نیپال، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -