قومی آرچری چمپئن شپ نومبر میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی آرچری چمپئن شپ روواں سال نومبر کے آخری ہفتے کراچی میں کھیلی جائے گی، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی نو ٹیمیں حصہ لیں گی پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا شامل ہیں۔
کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں کو چمپئن شپ میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو چمپئن شپ کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔