فرنچ اوپن،نوویک جوکووچ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن،نوویک جوکووچ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

  

پیرس (اے پی پی)  سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس روواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ سٹیڈ رولینڈ گراس پر  کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز ابتدائی راؤنڈ میں نوویک جوکووچ نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن کے حریف کھلاڑی میکیل یمر کوباآسانی سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ جرمنی کے الیگزینڈڑ زویرو نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے آسٹریا کے حریف کھلاڑی ڈینس نواک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5، 6-2 اور 6-4 سے مات دیکر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں یونان کے سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی حریف کھلاڑی اینٹونی مونار کے ہاتھوں پہلے دو سیٹس میں شکست کے باوجود اگلے تینوں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ ان کی فتح کا سکور 4-6، 2-6، 6-1، 6-4 اور 6-4 تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -