نیشنل ٹی 20کپ، ناردن نے خیبر پختونخوا کو ہرادیا: حیدر علی اور ذیشان کا نیاریکارڈ 

  نیشنل ٹی 20کپ، ناردن نے خیبر پختونخوا کو ہرادیا: حیدر علی اور ذیشان کا ...

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے افتتاحی میچ میں حیدر علی اور ذیشان ملک کے درمیان 180رنز کی شراکت کی بدولت ناردرن  نے خیبرپختونخوا کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ 243 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز پر ہمت ہارگئی۔صاحبزادہ فرحان کے علاوہ خیبرپختونخوا کاکوئی بھی ٹاپ آرڈر بیٹسمین متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ناردرن  نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔24 کے مجموعی اسکور پر اوپنر علی عمران 21 رنزبناکر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو ناردرن کے دو نوجوان بلے بازوں نے و باؤلرز کے سامنے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ریکارڈپارٹنرشپ قائم کردی۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 180 رنز جوڑے۔ اوپنر ذیشان ملک 47 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بناکرآؤٹ ہوئے  دونوں کرکٹرز بالترتیب 23 اور 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے شاندار بلے بازی کرنے حیدر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -