پلاٹ کیس، 3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اکتوبر تک توسیع 

پلاٹ کیس، 3 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اکتوبر تک توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کیس میں ملوث 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی،عدالت نے ایک ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست پر وکلا کو آئندہ سماعت پربحث کے لئے طلب کرلیاہے،عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر ملزمان کاشف عالم اور کاظم پاشا کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے،گزشتہ روز ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

،نیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے، ملزم محمد اعظم کی جانب سے 265(کے) کے تحت بریت کی درخواست دائر کی جاچکی ہے،نیب کے مطابق ملزمان نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر معصوم شہریوں سے فراڈ کیاہے۔

مزید :

علاقائی -