ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکو فیصل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ10کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو راو رشید کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ90ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے۔ مانگا منڈی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عمران اور فیملی سے3لاکھ 85ہزار کی نقدی و زیوارات۔ شالیمارکے علاقے میں جاویداور فیملی سے 3لاکھ10ہزار نقدی و زیوارات۔ ستوکتلہ میں حماد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 50ہزار۔گھڑی اور موبائل، باٹا پور میں افضال سے گن پوائنٹ پر25ہزار نقدی موبائل فون اور شیراکوٹ سے گن پوائنٹ پر مصور سے 10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، جوہر ٹاون اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں۔گجر پورہ۔بھاٹی گیٹ اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔