کاہنہ، دوست کی مددسے والد کو قتل کرنیوالے 2بیٹے گرفتار: گلشن راوی نالے سے لڑکی کی لاش برآمد 

کاہنہ، دوست کی مددسے والد کو قتل کرنیوالے 2بیٹے گرفتار: گلشن راوی نالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  


لا ہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ میں برے کاموں سے منع کرنے کی رنجش پر باپ کو قتل کرنے والے سگے بیٹوں کو دوست سمیت گرفتار کرلیا گیا۔گلشن راوی نالے سے لڑکی کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کاہنہ میں 45سالہ رفیق کوحویلی میں سوتے ہوئے ملزمان نے قتل کر دیاتھا۔پولیس نے مقتول کے بیٹوں ذوہیب اور اسامہ کو کردار مشکوک ہونے پر زیر حراست لے کر تفتیش شروع کی جو زیادہ دیر تک حقائق نہ چھپا سکے اور اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا والد محمدرفیق ہمیں برے کاموں سے منع کرتا رہتاتھا۔ ہم نے تنگ آ کردوست زاہد کی مد دسے والد کو سر میں فائر مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔کسی کو ہم پر شک نہ ہو اس لیے ہم نے ڈرامہ رچا دیا کہ رات کو نامعلوم ملزمان ہمارے والد کو حویلی میں قتل کر کے فرار ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں گلشن راوی نالے سے 20 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ دوران تلاشی خاتون کے پرس سے شناختی کارڈملا جس سے اس کی شناخت شکیلا کفیل کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو گلے میں فائر مار کر قتل کر کے لاش نالے میں پھینکی گئی ہے

مزید :

علاقائی -