چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے چنار باغ  ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ اربوں روپے فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کیس میں ملوث ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک توسیع کردی،عدالت کے روبرو ملزمان میں ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کردی گئی ہیں،گزشتہ روزملزم طارق شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ اس کیس میں ملزمان نے متعدد پلاٹوں کی فائلیں فروخت کیں، ملزم طارق پر اربوں روپے کی مالی خردبرد کا الزام ہے۔

، ملزمان نے چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کے لین دین کے معاملے پر فراڈ کیا۔

مزید :

علاقائی -