وٹنس وکٹیم پروٹیکشن یونٹ بنانے کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے کیس میں متاثرہ خاتون کی گاڑی کی تصاویر لیک ہونے اور بیشتر شواہد مسخ ہو جانے کے بعد لاہور پولیس نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وٹنس وکٹیم پروٹیکشن یونٹ بنانے کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کر دیا گیاہے۔وفاق نے بھی نیشنل ایمر جنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا آغاز کردیا۔موٹر وے واقعہ میں پولیس کی تفتیش میں اہم شواہد مسخ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی گاڑی کی تصاویر لیک ہونے اور بیشتر شواہد مسخ ہو جانے کے بعد لاہور پولیس نے اہم فیصلہ کیا ہے۔
پولیس نے مستقبل میں ایسی سنگین غلطیوں سے بچنے کے لئے وٹنس وکٹیم پروٹیکشن یونٹ بنانے کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔وٹنس ویکٹم پروٹیکشن یونٹ میں پولیس سمیت فرانزک سائنس ایجنسی اور پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہونگے۔ یونٹ کو بنانے کا مقصد وٹنس پروٹیکشن قانون کو فعال کرنا اور بہتری لانا ہے۔ یونٹ بننے کے بعد متاثرہ کسی بھی شخص کی شناخت کو خفیہ رکھنا مقصود ہے۔