گاڑی کے 99چالان کرانے والا قانون شکن مالک شکنجے میں آگیا 

گاڑی کے 99چالان کرانے والا قانون شکن مالک شکنجے میں آگیا 

  

 لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے 99 ای چالان جمع نہ کروانے والی نادہندہ کار پکڑوا دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کے ذریعے گاڑی کو چوبرجی چوک کے پاس چیک کیا گیا۔ ٹریفک وارڈنزکے ذریعے گاڑی کو پکڑوا یا گیا۔ٹریفک پولیس کو اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ایپ کے ذریعے گاڑی کے ای چالان چیک کیے گئے جس پر مذکورہ گاڑی 99ای چالان کی نادہندہ نکلی۔جرمانے کی رقم جمع نہ کروانے پر گاڑی کو تھانہ لٹن روڈ میں بند کروا دیا گیا۔ گاڑی مالک کے ذمہ واجب الادارقم کل 48,800 روپے بنتی ہے جو کہ ادا کرنے پر گاڑی چھوڑ دی جائیگی۔

مزید :

علاقائی -