پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی کی کمی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی کی کمی، چھ ایڈیشنل آئی جی کوٹے سے کم ہیں، افسران کی کمی پوری کرنے کیلئے سینئر ڈی آئی جیز کو ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ پر تعینات کرنے کی تجویززیر غور ہے۔ڈی آئی جی جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود سلیم، ڈی آئی جی مقصود الحسن کو ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ پر تعینات کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔