پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 933افراد زخمی 

  پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 933افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 828 ٹریفک حادثات میں 555 افراد شدید، 378 معمولی زخمی ہوئے۔حادثات میں صوبائی درالحکومت 203 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 77 حادثات میں  89 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 66 حادثات میں 69 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 943 متاثرین میں 785 مرد اور 158 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 173 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 531 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 239 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 731 موٹر سائیکلز،113 آٹو رکشے،57 موٹر کاریں، 33 وین 06 مسافربسیں،31 ٹرک اور 103 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -