ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6ریکارڈ یافتہ 6ملزم  گرفتار

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6ریکارڈ یافتہ 6ملزم  گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس کی بڑی کارروائی۔ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اوڈھ ڈکیت گینگ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ 6ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ گینگ کے سرغنہ موسیٰ اوڈھ، حنیف، فیصل، اشفاق، شفیع اور ارشد کو گرفتارکر کے ملزمان سے 10 لاکھ روپے نقدی،12موبائل فونز، لیپ ٹاپ،انٹرنیٹ ڈیوائسز،سم کارڈزاور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

مزید :

علاقائی -