پنجاب پولیس سے نکالے گئے افسران کی خدمات دوبارہ مانگ لی گئیں 

پنجاب پولیس سے نکالے گئے افسران کی خدمات دوبارہ مانگ لی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)موجودہ آئی جی انعام غنی نے ماضی میں پنجاب سے نکالے گئے پولیس افسران کی خدمات دوبارہ مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس انعام غنی نے ان پولیس افسران کی خدمات دوبارہ مانگ لی ہیں جنہیں ماضی قریب میں مختلف شکایات پر پنجاب سے نکال دیا گیاتھا۔ ڈی آئی جی منیر مسعود کو سابق آئی جی نے پنجاب سے نکال دیا تھا۔ اسی طرح ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کو بھی مختلف شکایت پر پنجاب سے نکال دیا گیا تھا۔ایس ایس پی ساجد حسین کو بھی پنجاب سے سرنڈر کیا گیا تھا۔ تینوں مذکورہ افسران کی خدمات موجودہ آئی جی پولیس انعام غنی نے دوبارہ مانگ لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب مذکورہ افسران کو پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات کرنے کی پلاننگ کر چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -