پی ایس ایل فرنچائزز کی درخواست پر پی سی بی نے تحریری جواب جمع کرادیا

پی ایس ایل فرنچائزز کی درخواست پر پی سی بی نے تحریری جواب جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ کے فرنچائزز کی پی سی بی کے خلاف دائر درخواست پر پی سی بی نے تحریری جواب جمع کرادیا عدالت نے درخواست گزار فرنچائز ر کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی مزید سماعت آج یکم اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے عدالت نے تاحکم ثانی فرنچائززمالکان کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم بھی دے رکھا ہے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی پی ایس ایل فانچائرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں میں پی ایس ایل کیلئے مالی ڈھانچے کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے اس اقدام سے فرنچائز کو مالی نقصان ہو گا. فانچائرز مالکان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی سی بی پی ایس ایل کا نہ صرف آرگنائزر ہے بلکہ برابری کے بنیاد پر شفاف طریقہ سے کام کرنے کا پابند ہے، پی سی بی نے یکرطفہ فیصلوں سے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کینسل ہو سکتا ہے درخواست گزارفانچائرز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی سی بی کا یہ اقدام کرکٹ کے فروغ اور عوام کی تفریح میں رکاوٹ بن سکتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی فرنچائزز کا موقف سن کر ان کے تحفظات دور کرے اور پی سی بی کو حکم دیا جائے کہ پی ایس ایل کے اس مالی ڈھانچے پر نظر ثانی کرے۔
جواب جمع

مزید :

صفحہ آخر -