توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس 

توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو محکمانہ ترقی نہ دینے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزارڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور فیصل عامر احمد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ وہ 2011 ء میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17 میں سپورٹس آفیسر بھرتی ہوئے،کئی سال گزرجانے کے باوجود محکمانہ ترقی نہیں دی گئی، چیف سیکرٹری کو بھی محکمانہ ترقی کے لئے اپیل کی۔شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا،  عدالت نے چیف سیکرٹری کو زیر التواء درخواست پر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا، عدالت کے 12 مئی 2020 ء کے حکم ی تعمیل نہیں کی جا رہی،حکم عدولی پر چیف سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -