حق میں ڈگری کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے جج کی معذرت

حق میں ڈگری کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے جج کی معذرت

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس شاہد وحید نے جی اوآر ون میں 19 کنال اراضی پرائیویٹ افراد کے حق میں ڈگری کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کو بھجوادی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے سیشن عدالت کاجی او آر ون کی اراضی پرائیویٹ شخص کو ڈگری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیاتھا پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پیش ہوئے  سرکاری وکیل کی طرف سے مؤقف اختیار کیاگیا کہ جی او آر ون 22 ایکمن روڈ پر 19 کنال اراضی کی ملکیت بارے چودھری عبدالغفور نے سول کورٹ میں دعویٰ دائرکیا، سول جج نے چودھری عبدالغفور کا دعویٰ خارج کردیاایڈیشنل سیشن جج لاہور نے چودھری عبدالغفور کی اپیل منظور کرکے دعویٰ ڈگری کردیا  ایڈیشنل سیشن جج نے 19 کنال اراضی عبدالغفور کی ملکیت قرار دینے بارے ڈگری کی ہے، ایڈیشنل سیشن جج کا چودھری عبدالغفور کے حق میں اراضی ڈگری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے فاضل جج نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوادی ہے تاکہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسری عدالت میں بھجوایا جاسکے۔ 

معذرت

مزید :

صفحہ آخر -