سابق ایم پی اے سیمل کامران کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت جاری رکھنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم اور مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سیشن کورٹ کوسابق رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت جاری رکھنے کا حکم دے دیا، سیمل کامران نے اپنے خلاف جعلی ڈگری کیس بند کروانے کے لئے درخواست دائرکررکھی تھی،سیمل کامران کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں استغاثہ دائر کررکھاہے جس کے خلاف سیمل کامران نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سیمل کامران