سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار، انڈیکس میں 632.88پوائنٹس کمی، سرمایہ کاروں کو 85ارب 81کروڑ روپے کا نقصان 

  سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار، انڈیکس میں 632.88پوائنٹس کمی، سرمایہ کاروں کو ...

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں 41ہزار کی نفسیاتی حدگرگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 632.88 پوائنٹس کی کمی سے40571.48پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث 72.90فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 85 ارب 81 کروڑ 15لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 33.95فیصد زائد رہا۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس41439پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے40496پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 40500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس632.88پوائنٹس کی کمی سے40571.48پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس264.83 پوائنٹس کی کمی سے 17205.34پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 325.26پوائنٹس کی کمی سے28969.98پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ304میں کمی اور15کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب28ارب91کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب43ارب9کروڑ89لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت200روپے کے اضافے سے8500روپے اورباٹا پاک 62.96روپے کے اضافے سے 1683.96روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان100روپے کی کمی سے 6600روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل73.50روپے کی کمی سے906.50روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید20پیسے کم ہوگئی جب کہ یورو کی قدر 25پیسے بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.85روپے سے گھٹ کر165.65روپے اور قیمت فروخت166.05روپے سے گھٹ کر165.85روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید165.90روپے سے گھٹ کر165.70روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے گھٹ کر166روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید192.75روپے سے بڑھ کر193روپے اور قیمت فروخت194.75روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے اور قیمت فروخت214روپے مستحکم رہی۔مقامی صراافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت فی تولہ قیمت300روپے کی کمی سے ایک لاکھ11ہزار800روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کی کمی سے1886ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 300روپے کی کمی سے 1لاکھ 11ہزار800روپے کا ہو گیاجب کہ دس گرام سونے کی قیمت258روپے کی کمی سے 95ہزار850روپے پر آ گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -